14 اکتوبر 2014 - 07:17
آل خلیفہ کے مخالفین کا انتخابات سے بائیکاٹ

بحرین کے سیاسی رہنما نے کہا ہےکہ آل خلیفہ کے مخالف دھڑوں نے پارلیمانی اور شہری کونسلوں کے انتخابات کے بائيکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ابراہیم العبادی نے ریڈیو تہران کی عربی سروس سے گفتگو میں کہا ہےکہ ملت بحرین کی اکثریت جو آل خلیفہ کی مخالف ہے وہ زندگی میں محض اونچ نیچ کی تماشائي نہیں رہنا چاہتی بلکہ اس نے آج صراحت سے انتخابات کے بائيکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ چاہتی ہے کہ انتخابات کرواکر عالمی رائے عامہ کے سامنے اپنے اقدامات کا جواز فراہم کرے لیکن عوام دنیا کو اپنے مطالبات سے آگاہ کرکے رہیں گے۔ ابراہیم العبادی نے کہا کہ آل خلیفہ آزادی بیان کے حق کوکچل رہی ہے اورر اس نے سیاسی اور مذہبی رہنماوں کو قید کرکے ملت کے حقوق پامال کئے ہیں۔ انہوں نے ملت بحرین کے حق خود ارادیت پر تاکید کی۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ آل خلیفہ نے آٹھ مہینے کی ریمانڈ کے بعد ایک بار پھر فوٹو جرنسلٹ احمد الموسوی اور ان کے بھائي کی مدت قید میں اضافہ کردیا ہے۔ احمد الموسوی اور ان کے بھائي کو فروری میں گرفتار کیا گيا تھا۔ بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے مطابق آل خلیفہ کے کارندوں نے ان بھائيوں کو نہایت ہی بری طرح جسمانی ایذائيں پہنچائي ہیں اور انہیں اب نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔ رواں برس کی رتبہ بندی کے لحاظ سے بحرین ان دس ملکوں میں ہے جہاں آزادی صحافت کو پامال کیا جاتا ہے۔ واضح رہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲